دوران فلم ہی ماں بن گئی

معروف پاکستانی اداکارہ جو بھارت گئی اور دوران فلم ہی ماں بن گئی

پاکستانی اداکارہ متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں آڈیشن دینے گئی جہاں دو ہفتے بعد انہیں محسوس ہوا کہ وہ حاملہ ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب میں بھارت میں آڈیشن دینے کے لیے گئی اورمجھے دوسال سے زیادہ کاوقت ہوچکاتھا ۔ مجھے دوبڑے بریکس ملے تھے جس پرمیں بہت خوش تھی۔بھارت میں میراکام بہت اچھاچل رہاتھاکہ دو ہفتے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں حاملہ ہوں۔اداکارہ متھیرا نے مزید بتایا کہ حاملہ ہونے کا پتہ چلنے کے بعد میں ادھر سے ادھر بھاگ رہی تھی ، کسی کو معلوم نہیں تھا مگر میری امی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہوا تو مجھے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ میں کیا بولوں ۔ متھیرا نے کہا کہ جومیرے شوٹ کی ڈیٹس لگ رہی تھی وہ میری 7سے آٹھ مہینے کے حمل کے دوران آتی تھیں تو7 سے آٹھ مہینے کے حمل میں تومیں بہت زیادہ سفربھی نہیں کرسکتی تھی ۔بہت سے سارے لوگوں نے بہت ساری الگ الگ رائے دیں جس کی وجہ سے میں اور زیادہ پریشان ہوگئی تھی۔کچھ لوگوں نے بولاکہ کام کی طرف توجہ دوجبکہ کچھ نے بولاکہ اپنے آپ پر توجہ دو۔لوگ ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی رائے دیتے رہے تومیں نے کہا کہ اب جو کچھ ہوناہے اسے ہونے دو ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے ڈائریکٹر کو یہ بات بتائی اور اب جب ڈائریکٹر میرے بیٹے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جو ہماری فلم کے بیچ میں آیا تھا۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.