بڑا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے وزٹ ویزہ ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان کر دیا
20 ممالک کے باشندوں کے وزٹ ویزوں کی مُدت میں مفت توسیع کی خوش خبری دے دی

ریاض(12 جون2021ء ) سعودی حکومت کی جانب سے وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں کی مُدت میں مفت توسیع کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن افراد کو وزٹ ویزوں کا اجراء ہوا مگر وہ پروازوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے انہیں استعمال میں نہیں لا سکے، یہ تمام افراد اپنے ویزوں کی مُدت میں مفت توسیع کروا سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ سہولت ان 20 ممالک کے شہریوں کو دی جا رہی ہے جن کی فہرست 2 فروری 2021ء کو جاری کی گئی تھی ۔ ان ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے ہزاروں وزٹ ہولڈرز سعودی عرب نہیں پہنچ سکے تھے۔ چونکہ ان افراد کے ویزے استعمال نہیں ہوئے تھے، اس لیے انہیں یہ سہولت دی جا رہی ہے کہ وہ اپنے ویزوں کی مُدت میں مفت توسیع کروا سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے وزارت خارجہ کی جانب سے ایک لنک دیا گیا ہے جس پر جا کر وزٹ ویزوں کی مُدت میں آن لائن توسیع کی جا سکتی ہے۔ یہ لنک مندرجہ ذیل ہے: https://enjazit.com.sa/enjaz/extendexpiredvisa
واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب نے بیرون ملک پھنسے تارکین کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد رواں ماہ 17 تاریخ کو اپنی فضائی اور زمینی سرحدیں کھول دی تھیں۔تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک سے پروازوں کی سعودی عرب آمد پر تاحال پابندی عائد ہے۔سعودی حکام کے مطابق مذکورہ ممالک میں کرونا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے سفری پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستانی محنت کشوں کی بڑی تعداد تاحال پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے۔ یہ پاکستانی چھٹیوں پر ملک واپس آئے تھے، تاہم پھر سفری پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں جا سکے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.