ملازمین کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

بڑی عید پر چھٹیاں ہی چھٹیاں کئی ہفتے پہلے ہی ملازمین کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

دبئی (ویب ڈیسک )عید الاضحی کی چھٹیوں کا دنیا بھر کی طرحمتحدہ عرب امارات میں بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔ اماراتی ماہر فلکیات نے امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں حج اور عید الاضحی کی تاریخ کے بارے پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق یو اے ای میں اس بار عیدالاضحی 20 جولائی 2021ء کو ہونے کا بھرپور امکان ہے۔مشہور عرب ماہر فلکیات و سپیس سائنس کے ممبر اور شارجہ پلانیٹریم کے سربراہ ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو صبح 5 بج کر 17 منٹ پرہوگی، پہلے روز کا چاند غروب آفتاب کے بعد 34 منٹ پر آسمان پر دکھائی دے سکے گا۔ایسی صورت میں ذی الحجہ کے مقدس مہینے کا آغاز 11 جولائی کوہو گا۔ جبکہ 19 جولائی بروز منگل یوم عرفہ ہو گااور 20 جولائی بروزبدھ عید الاضحی ہوگی۔اگر 10 جولائی کو عید الاضحی ہو گئی تو ایسی صورت میں امارات میں مقیم افراد کو اس بار عید الاضحی پر چھ تعطیلات ہوں گی

Sharing is caring!

Comments are closed.