اہم وضاحت کر دی گئی

پاکستان 3 منٹ سے زائد کالز پر ٹیکس لگانے کا معاملہ، اہم وضاحت کر دی گئی
موبائل کالز پر ٹیکس صرف اسلام آباد کے رہائشیوں پر لگے گا، وفاقی حکومت کے پاس صوبوں پر سروس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں

اسلام آباد ( 11 جون 2021ء ) 3 منٹ سے زائد کالز پر ٹیکس لگانے کا معاملہ، اہم وضاحت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل صارفین کی کالز پر عائد کیے گئے ٹیکس کے حوالے سے معروف ماہر معیشت محمد اویس کی جانب سے اہم وضاحت کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں پر عائد ہوگا۔ موبائل کالز اور انٹرنیٹ سروسز کے شعبہ میں آتے ہیں اور 18 ویں ترمیم کے وفاقی حکومت صوبوں پر سروسز کے شعبہ میں ٹیکس عائد نہیں کر سکتی۔ وفاقی حکومت کا دائرہ اختیار صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک محدود ہے، اس لیے موبائل کالز پر ٹیکس صرف اسلام آباد کے شہریوں پر عائد ہوگا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ نئے بجٹ میں حکومت کی طرف سے 3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے ، ناصرف یہ بلکہ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہاکہ فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ کی جا رہی ہے، وفاقی سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا، تمام پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاﺅنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے کیا جا رہا ہے انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا وائرس کی وباءکے باوجود فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح اس سال ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک میں ٹیکسوں کی وصولی 4 ہزار ارب کی نفسیاتی حد عبور کر چکی ہے، ٹیکس وصولیوں میں 18 فیصد بہتری آئی ہے اسی طرح ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی میں 75 فیصد اضافہ کیا ہے، اس سال ایکسپورٹ میں شاندار نمو دیکھنے میں آئی. انہوں نے بتایاکہ ترسیلاتِ زر میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سیلز ٹیکس کی شرح میں 17 فیصد سے ایک فیصد تک کمی کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2018ءمیں ایک بہت برا چیلنج تھا اس پر قابو پالیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے کھاتوں میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے بیرونِ ملک سے ترسیلات میں اضافہ عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے ٹیلی مواصلات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 17فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے ، بیرونِ ملک سے ترسیلات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں خام تیل کی قیمت میں 180 فیصد اضافہ ہواچینی کی سطح پر بین الاقوامی سطح پر 56 فیصد اضافہ ہوا، ملکی سطح پر چینی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا اگلے سال کیلئے معاشی ترقی کا ہدف 4.8 رکھا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *