صدر، وزیر اعظم سپیکرکی نامزدگی کریں گے

سردارصغیرچغتائی کیلئےدعائےمغفرت،الیکشن کےبعد صدر، وزیر اعظم سپیکرکی نامزدگی کریں گے.عمران خان کی پارٹی قیادت سےگفتگو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سینیٹر سیف اللّہ نیازی، عامر محمود کیانی اور معاونِ خصوصی وزیرِ اعلی پنجاب و پی ٹی آئی رہنماء سردار تنویر الیاس کی اہم ملاقات، آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی، عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے صدر، وزیرِ اعظم اور سپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ الیکشن جیتنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان خود کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔ذرائع کے مطابق علی امین ، سیف اللہ نیازی اور سردار تنویر الیاس خان نے آمدہ الیکشن بارے پارٹی کی تیاریوں ، حکمت بارے وزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی۔ عمران خان نے الیکشن کی تیاریوں اور اب تک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی بھرپور قوت کے ساتھ اور پاکستان میں اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائے گی اور آزادکشمیر کی عوام پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے رکن اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء سردار صغیر چغتائی کی حادثے میں موت پر سردار تنویر الیاس خان سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.