حاملہ کرنے کی تیاری پکڑ لی

چینی سائنسدانوں نے اب مردوں کو حاملہ کرنے کی تیاری پکڑ لی

اب تک خواتین ہی بچوں کو جنم دیتی آئی تھیں تاہم مردہوشیار باش! چینی سائنسدانوں نے اب مردوں کو حاملہ کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چینی سائنسدانوں نے اس حیران کن تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں جن کے نتائج بہت حوصلہ افزاء سامنے آئے ہیں۔ ان تجربات میں سائنسدانوں نے مادہ چوہوں کے جسموں سے بچے دانی نکال کر نر چوہوں کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کر دی اور پھر انہیں مصنوعی طریقہ افزائش آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ان نر چوہوں میں بغیر کسی سنگین پیچیدگی کے صحت مند بچے پیدا ہوئے۔ ان نر چوہوں میں زچگی کا عمل بھی آپریشن کے ذریعے کیا گیا۔ ان تجربات میں سائنسدانوں نے نر چوہوں کے ذریعے 10بچے پیدا کیے۔ سائنسدانوں کی یہ ٹیم اب یہی تجربہ انسانوں پر آزمانے کی تیاری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تحقیق شنگھائی کی نیول میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.