ملاقات کےحوالے سے پریس ریلیزجاری کر دی۔

وزیراعظم ہاوس کی طرف سے سردار عتیق احمد خان کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کےحوالے سے پریس ریلیزجاری کر دی۔

اسلام آباد( )وزیرِ اعظم عمران خان سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ملاقات۔ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عامر کیانی بھی موجود تھے. ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات چیت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آزاد کشمیر کی دونوں بڑی سیاسی پارٹیاں (پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ) اپنے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں شریک ہوں گی۔ تاہم کشمیر کے مسئلے پر دونوں پارٹیوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے دونوں پارٹیاں مل کر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.