سرٹیفکیٹ کے بارے میں بڑی خوشخبری سنا دی گئی

بیرون ملک سفر کے خواہشمند پاکستانیوں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بارے میں بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(این این آئی)بیرون ملک سفر کے خواہشمند پاکستانیوں کو ایسٹرا زینیکا کی پہلی خوراک پر بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔اکثر شہری ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا چکے ہیں لیکن بیرون سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی شرط کے باعث سفر نہیں کرسکتے کیونکہ ویکسین کی مکمل دونوں ڈوز کے بعد ہی سرٹیفکیٹ کا اجرا ء ہوتا ہے تاہم اب ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لیتے ہی سرٹیفکیٹ ملے گا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق مسافروں کے بیرون سفر میں پریشانیاں پیش نہ آئیں اس لیے کورونا ویکسین کا جزوی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلی ڈوز لینے پر انہیں ایسٹرازینیکا ویکسینیشن سینٹر سے ہی جزوی سرٹیفکیٹ ملے گا، نادرا پر اندراج کرانے یا دیگر مراکز پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بیرون ملک جانے کے بعد سرٹیفکیٹ دکھا کر کہیں سے بھی ویکسین کی دوسری خوراک لی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز بھی 46 افرا دچل بسے،1119نئے کیسز رپورٹ ہوئے،۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 4 ہزار 763 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح پھر 3 فیصد پر آگئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 ہو گئی ہے، کْل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 36 ہزار 215 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 494 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 8 لاکھ 87 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 196 ٹیسٹ کیئے گئے،، اب تک کْل 1 کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 689 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 69 ہزار 249 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 1 کروڑ 20 لاکھ 65 ہزار 211 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 44 ہزار 512 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 586 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 947 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 292 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 474 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کْل اموات 4 ہزار 247 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 253 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 773 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 409 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 297 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار 844 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 571 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 745 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں، اس سے اب تک 108 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.