گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید تین روز بارش کی پیشگوئی

لاہور( آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارش کی نوید سنادی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں رات بھر سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کینٹ ، گلبرگ، مسلم ٹاﺅن، شاہ جمال، مال روڈ اور دیگر علاقوں میں بارش کے ہونے سے گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔قصو ر میں بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.