روزگار کے لئے اہم مشورہ دے دیا

عثمان ڈار نے بے روزگار نوجوانوں کو اپنے روزگار کے لئے اہم مشورہ دے دیا

سیالکوٹ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بے روزگار جوان ووکیشنل سکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بیروزگاری اب کوئی بہانہ نہیں،اگر آپ اپنا کاروبار یا کوئی ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کامیاب جوان پروگرام کے تحت ووکیشنل اسکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوان ہائی ٹیک سکل کورسز مکمل کر کے روزگار حاصل کر چکے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.