ویکسین کے حوالے سے خوش خبری دے دی

اماراتی حکومت نے فائزر ویکسین کے حوالے سے خوش خبری دے دی
سائنو فارم ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے فائزر ویکسین کی تیسری اضافی خوراک لگوا سکتے ہیں

دُبئی(ا۔8جون 2021ء) اماراتی ڈاکٹرز نے فائزر ویکسین کے حوالے سے خوش خبری دے دی ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کے لیے فائزرکی تیارکردہ ویکسین کی تیسری خوراک بالکل محفوظ ہے۔اس سے انھیں کووِڈ-19کے خلاف تحفظ کی پرت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔العربیہ نیوز کے مطابق یواے ای کی حکومت نے گذشتہ ہفتے سائنوفارم کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کو فائزر ویکسین کی تیسری اضافی خوراک لگانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ یو اے ای نے گذشتہ سال دسمبر میں پہلے پہل اپنے شہریوں اورمکینوں کو سائنوفارم کی ویکسین لگانے کاآغاز کیا تھا۔اس کے بعد اس نے دوسری ویکسینیں لگانے کی اجازت دی تھی۔مئی میں یو اے ای نے سائنوفارم کی تیسری خوراک لگانے کا اعلان کیا تھا تاکہ چھے ماہ پہلے اس ویکسین کے دو انجیکشن لگوانے والے افراد کوکووِڈ-19 سے محفوظ رکھا جاسکے لیکن اب اس نے گذشتہ جمعہ کو فائزر اور بائیواین ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمسایہ خلیجی ریاست بحرین نے بھی اسی قسم کا اعلان کیا ہے۔اماراتی ڈاکٹروں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائزرکی ویکسین کا اضافی انجیکشن آبادی کو کرونا وائرس کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ تحفظ مہیا کرنے کے لیے ملک کی فعال حکمت عملی کا حصہ ہے۔شارجہ میں واقع برجیل اسپیشلٹی اسپتال میں داخلی میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرراجیش کمار گپتا کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو سائنوفارم کی ویکسین کا دوسرا انجیکشن لگے چھے ماہ مکمل ہوچکے ہیں، انھیں اب تیسری اضافی تقویتی خوراک لگائی جائے گی۔اس کا مقصد لوگوں کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنا ہے۔اگر لوگ فائزر کی تیسری خوراک لگواتے ہیں تو یہ ان کے لیے بالکل محفوظ ہے۔ڈاکٹرگپتا نے واضح کیا ہے کہ کووِڈ-19 کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس ٹیسٹ سے اس بات کا تعیّن کیا جاسکتا ہے کہ کیا جسم میں کروناوائرس سے بچاوٴ کے لیے قوتِ مدافعت موجودہے اور پھر ویکسین کی تیسری اضافی خوراک لگوائی جاسکتی ہے مگر یہ ٹیسٹ کروانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *