نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

آزادکشمیر الیکشن،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل،1084 امیدوارمیدان میں آگئے

باغ (افراز گردیزی سے) آزاد کشمیر کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل, 45 حلقوں کے لیے 934 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں.الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 حلقوں کے لیے 925 اور مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں کے لیے 159 امیدواروں نے کاغذات جمع کروانے ہیں. 22 جون سے جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو چکا ہے. 27 جون تک اعتراضات داخل کروائے جا سکتے ہیں. دو دن سماعت ہو گی. کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جولائی ہو گی جبکہ 3 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی.آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 26 نیلم 2 سے سب سے زیادہ 44 امیدواروں نے کاغذات جمع کروانے ہیں جبکہ ایل اے 37 جموں 4 سے صرف 4 امیدوار وں نے کاغذات جمع کروائے ہیں.مہاجرین کے حلقوں سے بعض امید واروں نے شکایت کی ہے کہ فہرستوں سے ووٹرز کے نام نکال دیے گئے ہیں جس کے لیے ڈومیسائل کو جواز بنایا گیا ہے ان کے مطابق سرکاری نوکری نہیں کرنے والوں کو عام طور پر ڈومیسائل کی ضرورت نہیں پڑتی یہ پابندی بلا جواز ہے.کاغذات جمع کروانے کے مرحلے پر ضابطہ اخلاق کی پابندی کم دیکھنے میں ملی کیونکہ بعض امیدواروں کے حامی بڑی ریلیاں لے کر آر اوز کے دفاتر تک آئے تھے. “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *