کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

خیبرپختونخوا: کورونا ویکسین سے انکار پر 6 خواتین پولیس اہلکار معطل

پشاور(ویب ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر 6 خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کرديا گيا۔تفصیلات کے مطابق 6 خواتین پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پر معطل کيا گيا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق معطل ہونے والے خواتین میں ایک ہیڈ کانسٹيبل اور 5 کانسٹیبل شامل ہیں۔ ان خواتین اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل رفعت سہیل اور رخسانہ، روحیدا، ذکیہ ، گلشن اور ذکیہ رحمان شامل ہیں۔معطل کی جانے والی خواتین کی تنخواہیں بھی تاحکم ثانی روک دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ ملازمین کیلئے کورونا وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازم قرار دیا، جبکہ ویکسین لگوانے کی اسناد یا سرٹیفیکیٹ بھی متعلقہ دفتر میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔جاری نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین 10 جون سے قبل کرونا بچاؤ ویکسین لگوائیں، نہ لگوانے کی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.