بچوں میں موٹاپے کی ایک اور وجہ

بچوں میں موٹاپے کی ایک اور وجہ ، سمارٹ فون

سیئول: جنوبی کوریا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں وزن بڑھنے اور موٹاپے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے لیے جنوبی کوریا میں نوبالغ (10 سے 18 سال عمر والے) بچوں سے متعلق ایک جامع سروے سے استفادہ کیا گیا جس میں پورے جنوبی کوریا کے 53 ہزار سے زیادہ بچے شریک تھے۔ معلومات کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ روزانہ دو گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں میں پھلوں اور سبزیوں کی جگہ فاسٹ فوڈ کھانے کا رجحان زیادہ تھا۔یہی نہیں بلکہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ اسمارٹ فون میں مگن رہتے تھے، ان کا وزن بھی ایسے بچوں کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ تھا جو روزانہ کم وقت کے لئے فون استعمال کرتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.