گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی

گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئی

گھر خریدیں بیوی مفت ملے گی ایسی آفر کے گھرکی قیمت جان کر خریدنے والوں کی لائن لگ گئ جکارتہ اپنا گھر ہو اور اپنی بیوی یہ ہر انسان کی اولین خواہش ہو تی ہے۔ انڈونیشیا میں مفت بیوی کے ساتھ گھر برائے فروخت کے اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 40سالہ خاتون کے گھر فروخت کرنے کا اشتہار دیا گیا اورجس میں یہ بھی کہا گیا کہ گھر خریدنے والے کو بیوی مفت ساتھ ملے گی ۔انٹرنیٹ پرشائع ہونے والے اشتہار کی ابتدائی سطور معمول کی طرح ہیں ،جس میں روزمرہ کے اشتہارات کی طرح رہنے کے کمروں ،باتھ روموں ،بیڈرومز، پارکنگ کی جگہ اور مچھلیوں کے تالاب کا ذکر کیا ہے ، مگراس میں ایک انوکھی پیشکش بھی کی گئی ہے کہ جس کے مطابق جب آپ یہ گھر خریدیں گے توآپ کو گھر کی مالکہ سے شادی بھی کرنا ہوگی ۔اشتہار میں چالیس سالہ مکان مالکہ وینہ لن کی ایک عدد تصویر بھی منسلک ہے ،جو کہ بیوہ ہے اور ایک بیوٹی سیلون کی مالکہ ہے ،تصویر میں وینہ کو گھر کے سامنے کارکی جانب جھکتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔اشتہارات میں مذکورہے کہ قواعدوضوابط لاگو ہیں اور صرف سنجیدہ خریداروں کے رابطہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے ۔مذکورہ گھرجزیراجاواکے جزیرے میں واقع ہے ،مارکیٹ میں اس کی قیمت 17500امریکی ڈالر ہے ۔ دوسری جانب امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں رہنے والی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، امریکی ریاست ایریزونہ میں 10 سال سے کومہ میں پڑی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔متاثرہ خاتون جو ایک تیراکی حادثے میں معذور ہو گئی تھی ہیکنڈا ہیلتھ کیئر کی مریض تھی جب متاثرہخاتون 29 دسمبر کو تکلیف کی حالت میں ہسپتال لائی گئی تو اس کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا ۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.