گول روٹی بنانے والی یہ خوبصورت پاکستانی لڑکی

گول روٹی بنانے والی یہ خوبصورت پاکستانی لڑکی کون ہے اور یہ کیسے مشہور ہوئی؟ جس کے چرچے بھارت میں بھی ہیں

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور اگر کوئی بھی اپنی منفرد ویڈیو بنا کر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کردے تو کچھ ہی دنوں میں وہ سوشل میڈیا پر چھا جاتا ہے۔ہر فرد مختلف طرز اور اپنے شوق کی مناسبت سے ویڈیو بناتا ہے اور اسے سوشل میڈیا سائٹس پر شئیر کر دیتا ہے تا کہ دیکھنے والے اس کی ویڈیو کو پسند کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔ہمارے سامنے دنانیر مبین ( پاوری گرل) ایک جیتی جاگتی مثال ہیں جنہوں نے صرف 7 سیکنڈز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان کے کسی گاؤں سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس کا نام آمنہ ہے، گول روٹیاں بنا رہی ہے اور مذکورہ ویڈیو پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی پسند کی جا رہی ہے۔آمنہ نامی لڑکی کی سادگی، معصومیت، دلکش مسکراہٹ اور ہاتھ میں پکڑی گول روٹی کی تصاویر و ویڈیوز نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔مذکورہ لڑکی کے نام سے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ ہے جس کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہوچکے ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.