گرمی کے مارے ہوئے شہریوں کو خوش کر دیا

گرج چمک کیساتھ موسلادھا بارشیں، سردی کی لہر آنے والی ہے؟ پیشنگوئی نے گرمی کے مارے ہوئے شہریوں کو خوش کر دیا

اسلام آباد ( ) محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہیگا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بدھ کے روزکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔بدھ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔بدھ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر،مالاکنڈ، سوات، کرم، وز یر ستان، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بدھ کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم سکھر، لاڑکانہ اورشہیدبینظیرآباد میں شام /رات کے اوقات میں تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع۔بدھ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ۔بدھ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو اوربارکھان میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان اور بارکھان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: ڈی جی خان 09، گلگت بلتستان: بابوسر 05، ہنزہ 03، بگروٹ02، بلوچستان : بارکھان 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی ، دادو 45 اور جیکب آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.