کورونا ویکیسن لازمی قرار دی گئی

جانور بیچنے والوں کے لیے کورونا ویکیسن لازمی قرار دی گئی

جو بیوپاری مویشی بیچنے منڈی جائیں گے،ان کو کورونا ویکیسن لازمی لگانا ہو گی۔وزارت صحت نے ہدایات جاری کر دیں
لاہور( 30 جون 2021ء ) جانور بیچنے والوں کے لیے کورونا ویکیسن لازمی قرار دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے مویشی منڈیوں میں جانور بیچنے والوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کی ہدایات کے مطابق وہ بیوپاری جو مویشی بیچنے منڈی جائیں گے،ان کو کورونا ویکیسن لازمی لگانا ہو گی۔بیوپاری ویکسین کے بغیر کاروبار نہیں کر سکیں گے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقنی بنایا جائے۔عید الاضحی کے موقع وزارت صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے گی۔مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی ریکارڈ فروخت ہونے کا امکان ہے، صوبائی محکمہ بلدیات نے صوبے کی 104مویشی منڈیوں سے انٹری اور پارکنگ فیس کی مد میں 4ارب 58کروڑ روپے کا ریکارڈ ریوینیو اکٹھا کر لیا۔پنجاب کی 104مویشی منڈیوں سے انٹری اور پارکنگ فیس کی مد میں 4ارب 58کروڑ ریونیو اکٹھا ہو رہا ہے،لاہور ،فیصل آباد،ساہیوال، ملتان ،بہاولپوراور ڈی جی خان ڈویژن کی 79 منڈیوں کی نیلامی 3 ارب 40کروڑ روپے میں ہوئی،عید الاضحی پر عوامی سہولت کے لیے عارضی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عارضی منڈیوں میں عوام اور بیوپاروں کو بہترین سہولیات دی جائیں گی،منڈیوں میں پارکنگ کیلئے وسیع جگہ اور جانوروں کے وزن کے لیے کنڈوں کا بندوست کیا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات نورلامین مینگل کے مطابق لاہور ڈویژن کی 4منڈیاں1ارب روپے 6کروڑ ، فیصل آباد کی12منڈیاں 44کروڑ ،ساہیوال کی 15منڈیاں 20کروڑ 80لاکھ ،ملتان کی 15منڈیاں 80کروڑ 39لاکھ ، بہاولپور کی 52کروڑ 11 لاکھ،ڈی جی خان کی 18منڈیاں 35کروڑ 18لاکھ ،سرگودھا کی 10منڈیوں سے 35کروڑ78لاکھ،گوجرانوالہ کی 6منڈیوں سے 22کروڑ 51 لاکھ اور راولپنڈی ڈویژن سے 8کروڑ 55لاکھ ریونیو آئے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.