میرپور: متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے

میرپور: متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے

میرپور (پی آئی ڈی )29 جون 2021 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا ویکسین کے حوالے سے سخت چیکنگ شروع۔تحصیلدار کلیم عباس نے ویکسینy نہ لگوانے والے متعدد دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کر دیے ویکسین نہ لگوانے والوں میں کھلبلی مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ میرپور کی جانب سے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا گزشتہ روز تحصیلدار کلیم عباس نے میرپور کے بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں پر جاکر دکانداروں سے کرونا وائرس ویکسین کے حوالے سے دریافت کیا۔کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مجموعی طور پر35 سو روپے جرمانے کئے گئے۔اور ساتھ ہی ساتھ دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئیں کہ جن لوگوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری طور پر ویکسین لگوایں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔دکانداروں کو جرمانوں کا سلسلہ شروع ہونے پر تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔شہریوں نے ویکسین لگوانے کے لیے رابطے شروع کر دیے

Sharing is caring!

Comments are closed.