مسافروں کے بھی اوسان خطاہوگئے

دوران پرواز ایک مسافر کی ایسی حرکت کہ دیکھ کر دیگر مسافروں کے بھی اوسان خطاہوگئے

امریکہ میں فضائی سفر کے دوران ایک مسافر نے ایسی حرکت شروع کر دی کہ دیگر مسافروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائنز کی یہ پرواز لاس اینجلس سے ہرٹس فیلڈ جا رہی تھی کہ اس مسافر کا ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا اور اسے زدوکوب کرتے ہوئے اس نے جہاز کو تباہ کر دینے کی دھمکی دے ڈالی۔ آدمی محض دھمکی تک ہی نہ رہا بلکہ اس پر عملدرآمد کرنے کے لیے اس نے ہوائی جہاز کا دروازہ کھولنا شروع کر دیا۔ عملے اور دیگر مسافروں نے بمشکل اس آدمی کو قابو کیا اور پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر اوکلاہوما سٹی اتار دیا۔ جہاں پولیس کو پہلے ہی اطلاع دی جا چکی تھی۔ جونہی طیارے کی لینڈنگ ہوئی، پولیس طیارے میں آئی اور اس شخص کو گرفتار کرکے لے گئی۔ڈیلٹا ایئرلائنز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.