قیدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف

قیدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف،جالی ختم،ملاقاتیوں اور قیدیوں کے درمیان شیشے نصب

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کےلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کر لیا گیا۔لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 43جیلوں میں جالی ختم کرکے ملاقاتیوں اورقیدیوں کے درمیان شیشے نصب کرکے انٹرکام کےذریعے بات کروائی جائے گی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی جیل اصلاحات پر کام ہوتا رہتا ہے جیلوں میں قیدیوں کی اپنے عزیزواقارب سے ملاقات ہمیشہ سے ہی ایک بڑا مسئلہ رہی ہے اور مختلف ادوار میں حکومت اپنی اپنی سطح پر قیدیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی بناتی رہتی ہیں ۔اب جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کےلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں پنجاب بھر کی جیلوں میں قید قیدیوں نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے خوراک سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ نہ صرف جیلوں میں قیدیوں کے لئے ناقص اشیاء خورد سپلائی کرتے ہیں بلکہ جیلوں کی کنٹینز کے ٹھیکیدار بھی قیدیوں سے اضافی نرخ وصول کرتے ہیں جو ایک مافیا بن چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.