غیرملکی کویت آسکیں گے

ویکسین کورس مکمل کرنے والے غیرملکی کویت آسکیں گے

کویتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیرملکیوں کے لیے یکم اگست سے سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والے کویتی شہریوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کویت کے ترجمان نے کہا کہ غیرملکیوں کو شرائط پوری کرنے پر کویت آنے کی اجازت دی جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.