شہر میں بغیر ویکسی نیشن سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد

گلگت شہر میں بغیر ویکسی نیشن سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
گلگت شہر میں داخلے کیلئے مقامی وغیرمقامی سیاحوں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بغیر کسی کو گلگت شہر میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ گلگت

گلگت (28 جون2021ء) ضلعی انتظامیہ نے بغیر ویکسی نیشن سیاحوں کے گلگت شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی، گلگت شہر میں داخلے کیلئے مقامی وغیرمقامی سیاحوں کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا، کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بغیر کسی کو گلگت شہر میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ گلگت نے سیاحوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر مقامی وغیرمقامی سیاحوں کے گلگت شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ مزید برآں آج این سی اوسی اجلاس میں سیاحتی علاقوں کے لیے پالسیی وضع نہیں کی گئی، بتایا گیا کہ سیاحتی علاقوں کے حوالے سے پالیسی بعد میں وضع کی جائے گی۔اسی طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی اجلاس میں کہا گیا کہ این سی اوسی نے کاروباری مراکز کی ٹائمنگ رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کرلیا، دکانیں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت اور ان ڈور 50 فیصد ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی، ان ڈور ڈائننگ کی سہولت ویکسین لگوانے والے افراد ہی حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز، ریسٹورانٹ انتظامیہ ملازمین کی ویکسی نیشن کی پابند ہوگی، ہوٹلز، ریسٹورانٹ انتظامیہ ، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنائے۔ ٹیک اوے کی سہولت 24 گھنٹے ہفتے کے سات دن دستیاب ہوگی، شادی کی تقریب میں آؤٹ ڈورمیں گنجائش کے تحت 400 افراد کے شرکت کی اجازت ہوگی۔ان ڈور شادی کی تقریب میں 200 افراد شریک ہوسکیں گے۔ اعلامیہ این سی اوسی میں مزید کہا گیا کہ ایس اوپیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تفریحی مقامات اور سوئمنگ پول بھی 50 فیصد کی گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری چلانے کی اجازت ہوگی۔ ریل گاڑی اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانا لازم ہوگا، این سی اوسی اجلاس میں ثقافتی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پٹرول پمپس، فارمیسیز اور ویکسی نیشن سنٹر24 گھنٹے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.