سعودی عرب نے ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ لے لیا

سعودی عرب نے ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ لے لیا

پہلی اور دوسری خوراک الگ الگ ویکسینوں کی لگائی جائے گی
ریاض( ۔24 جون2021ء) سعودی عرب نے ویکسی نیشن کے حوالے سے اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق لوگوں کو اب کووِڈ-19 کی دو مختلف ویکسینوں کی پہلی اور دوسری خوراک لگائی جائے گی۔اگرچہ اس وقت سعودیہ سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں لوگوں کو کووِڈ-19 کی کسی ایک ہی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جارہی ہیں مگر اب حالیہ مطالعات کی روشنی میں اس حکمتِ عملی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق قومی کمیٹی برائے متعدی امراض نے یہ منفرد فیصلہ نئے سائنسی مطالعات کے پیش نظر کیا ہے۔ان مطالعات میں دوالگ الگ ویکسینز کی پہلی اور دوسری خوراک دیئے جانے کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے۔تو ثابت ہوا کہ کوروناسے بچاؤ کے لیے دومختلف ویکسینوں کی خوراکیں دیا جانا زیادہ موثر اور محفوظ رہا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.