تمام ملازمین کی برتری

تمام ملازمین کی برتری۔۔۔ اہم ترین ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس، 15 نان ٹیچنگ سٹاف کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کے اجلاس میں 15 نان ٹیچنگ سٹاف کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں کلرکس کی ترقیوں کا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پرویز اختر کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایڈمن مرزا غلام حسین اور برانچ اسسٹنٹ سید فیض الرسول نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی نے 15 جونیئر کلرکس کو بطور سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دیدی۔ کلرکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ سٹاف کو ترقیاں دینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ کلرکس سکول ایجوکیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،کلرکس کی ترقیوں کا عرصہ دراز سے رکا ہوا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.