برف خانے میں رکھ دی گئی

تین کروڑ کی قیمتی کار برف خانے میں رکھ دی گئی، مگر کیوں؟

بیڈفورڈ: ایک مشہور جاپانی کمپنی نے اپنی نئی اور مہنگی کار کوآزمائش کی غرض سے 12 گھنٹے کے لئے ایک بڑے برف خانے جیسے سرد خانے میں رکھوا دی جہاں کا درجہ حرارت منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔یہ جاپانی کمپنی ’’لیکسس‘‘ ہے جو مہنگی کاریں بنانے کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کمپنی کی کاریں یورپ اور امریکا میں فروخت ہوتی ہیں۔اسی کمپنی نے اپنی نئی ’’ایل سی کنورٹیبل‘‘ کار کو شدید سرد موسم میںآزمانے کی غرض سے بارہ گھنٹوں کیلیے ایک بڑے سرد خانے میں بند کردیا ۔ پاکستانی روپے میں ایل سی کی قیمت تقریباً تین کروڑ بنتی ہے۔ بیڈفورڈشائر کے اس سرد خانہ میں عام طور پر ڈبل ڈیکر بسوں جیسی بڑی گاڑیاں اور فوجی مشینیں آزمائش کی غرض سے رکھی جاتی ہیں۔آٹوموبائل انجینئروں کی ایک ٹیم نے اس دوران کار کے مختلف حصوں پر نظر رکھی تاکہ شدید سرد موسم میں اس پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جاتا رہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.