ایڈووکیٹ بھی کھلاڑی بن گئے

سابق جج ہائی کورٹ طاہر ایڈووکیٹ بھی کھلاڑی بن گئے

آزاد کشمیر انتخابات کی آمد آمد، سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، جمعہ کو لیگی حکومت کو بڑا دھچکا تب لگا جب سابق وزیر حکومت سردار میر اکبر نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، اسی طرح سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان بھی بڑی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ،سابق جج ہائی کورٹ و سابق چئیرمن احتساب بیورو یونس طاہر ایڈووکیٹ بھی کھلاڑی بن گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونس طاہر کی وکٹ گرا کر ایل اے تھری میرپور اور ڈڈیال میں پی ٹی آئی کشمیر کی پوزیشن مستحکم بنا لی طاہر یونس ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں ایک بڑی تقریب میں کیا .

Sharing is caring!

Comments are closed.