امام مسجدنے گائوں کا نظام بدل دیا

پاکستان کا انوکھا گائوں، سگریٹ نہ جرائم، خواندگی 95فیصد 3ایم اے پاس امام مسجدنے گائوں کا نظام بدل دیا

اسلام آباد ( این این آئی) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فیصل آباد شہر کے قریب ایسا گاؤں بھی ہے جہاں سگریٹ ملتی ہے نہ کوئی بچہ مزدوری کرتا ہے، شادیاں بھی سادگی سے ہوتی ہیں۔منبر و محراب ایسا پلیٹ فارم جو پورے علاقے کو بدل سکتا ہے اور اس کی مثال فیصل آباد کا گاؤں اوڈھا والا ہے، جہاں ایک ہزار گھر، ہزاروں مکین اور ان کے دل مرکزی مسجد کے امام حافظ محمد امین کی کوششوں سے بدل گئے۔کچھ عرصہ پہلے ہدایت کی کہ سگریٹ چھوڑ دو تو پورے گاؤں نے لبیک کہا، دوسرا مشورہ دیا کہ شادیاں سادگی سے کرو جس پر سب نے عمل کیا اور پھر حدیث یاد دلائی کہ قبریں پکی نہ کراؤ، جس کے بعد سے قبرستان میں آج تک ہر قبر کچی ہے۔حافظ محمد امین نے انگریزی سمیت 3 مضامین میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔گاؤں میں تعلیم کی شرح 95 فیصد سے زائد ہے، یہاں آج تک صرف 15 مقدمات درج ہوئے ہیں، جو آپس میں نمٹا دیئے گئے، لگ بھگ پورا گاؤں نمازی ہے۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

Sharing is caring!

Comments are closed.