اعلان تہلکہ خیز خبر آ گئی

پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال کا اعلان تہلکہ خیز خبر آ گئی

پورے پاکستان میں مکمل ہڑتال، صرف چوبیس گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسر ی بار اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 150روپے فی کلو گرام ہوگئی، گھریلو سلنڈرمزید120روپے اور کمرشل سلنڈر480 روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو گرام اضافے سے ایلپی جی 150روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر1770روپے جبکہ کمرشل سلنڈر6810 روپے کا ہو گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پیدارواری اداروں کی گیس درآمد بند کرنے کی6ماہ سے کی جانے والی سازش کامیاب ہو گئی ہے۔30جون 2021کو مکمل ملک گیر ہڑتال کریں گے اورملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔دوسری جانب امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی کچی میں پس رہے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنانے کی قسم کھا رکھی ہے۔5 روپے کے اضافے سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 240روپے سے بڑھ چکی ہے۔حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت 2کروڑ 70لاکھ افراد بے روزگار ہوئے جبکہ کرونا سے متاثرین میں سے ابھی تک صرف 33فیصد بحال ہونے میں کامیاب ہوئے۔ بے روزگار ہونے والوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے تابوت میں خود ہی آخری کیل ٹھونکرہی ہے۔ مہنگائی کم اور عوام کو ریلیف نہ ملا تو موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی سابقین جیسا ہوگا۔ 2020میں ادویات کے نرخوں میں

 

Sharing is caring!

Comments are closed.