اضافہ منظوری بھی دیدی گئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔ نخواہوں میں 10کے بجائے 20فیصد اضافہ منظوری بھی دیدی گئی ،موجاں ہی موجاں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فنانس بل 2021 میں تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرنے کیلئے ایوان بالائ￿ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی نے کسٹم کلکٹر کو اختیارات دینے کے حوالے سے بل میں شامل تجویز  کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسٹم کلکٹر کسی بھی معاملہ پر سوموٹو یا پھر سپریم کورٹ تفویض اختیارات استعمال کرسکتا ہے۔کمیٹی نے معاملہ ایک روز تک کیلئے مؤخر کردیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمدطلحہ محمود کے سی پیک منصوبے سے متعلق معاملے پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کیلئے چین نے اپنی کمپنیوں کو قائل کرنا تھا۔ابھی تک کوئی بھی چینی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے نہیں آئی۔خصوصی اقتصادی زونز میں پلانٹ اور مشینری ڈیوٹی فری درآمد کی جاسکتی ہے۔زونز انٹرپرائزز اور ڈویلپرز کو 10 سال کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون میں خام مال اور مشینری کی درآمد ڈیوٹی فری کی جاسکتی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان سینیٹ کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات پر ممکنہ 20 روپے لیٹر پیٹرولیم لیوی واپس لینے کا مطالبہ کیااور کہا کہ پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران متوازی منی بجٹ آرہا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملز انڈسٹری پر ٹیکس سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 97 روپے مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ قائمہ کمیٹی نے چھوٹی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کر دی۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ 20 سال تک پرانی گاڑیوں پر 30 ہزار ٹوکن ٹیکس ناانصافی ہے۔دو “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.