آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے

دہلی اور اسلام آباد کی بجائے کشمیر کا فیصلہ کشمیری کریں گے،آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے. بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

کوٹلی پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ دہلی اسلاآباد نہیں کشمیری عوام کریں گے۔ آزاد کشمیر کے لوگوں نے ساتھ دیا تو پاکستان کی سیاست کا بھی رخ تبدیل کر دیں گے اور جعلی تبدیلی والوں کو بھگائیں گے۔ ہم کشمیری عوام کے کہنے پر جبکہ کٹھ پتلی کسی اور کے کہنے پر کشمیر پالیسی بناتا ہے۔ یہ کھٹ پتلی وزیراعظم سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ پیپلزپارٹی یہاں حکومت میں آکر کوٹلی میں ائرپورٹ،100 بیڈ کا ہسپتال،جگر گردے اور دل کے الگ الگ ہسپتال بنائے گی۔ وہ ہفتہ کو آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کوٹلی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ جلسہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ،صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ،چوہدری محمد یاسین،سیکرٹری جنرل پی پی راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،شازیہ اکبر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنا سیاسی سفر آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لئے اگر ہزاروں سال بھی لڑنا پڑے تو لڑیں گے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئے ہے وہ کوٹلی کے لوگوں کا جذبہ دیکھیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ اسی طرح پیپلزپارٹی کا ساتھ دیتے رہیں تو ہم پاکستان کی سیاست کا بھی رخ تبدیل کر دیں گے۔ پیپلزپارٹی کی کشمیر پالیسی یہ ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں۔ یہ فیصلہ نہ دہلی کرے گا نہ اسلام آباد کرے گا۔ “Respect Parents” Do what You can, 2021 .

 

Sharing is caring!

Comments are closed.