پاکستانیوں کے لیے انتہائی بُری خبر آ گئی

متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر پاکستانیوں کے لیے انتہائی بُری خبر آ گئی
اماراتی حکومت نے پاکستان سمیت کئی ممالک سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی، پابندی کا اطلاق 12مئی سے ہوگا

دُبئی(۔10مئی2021ء) جو پاکستانی آج اور اگلے چند روز میں امارات جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، ان کے لیے انتہائی مایوس کُن خبر آ گئی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت نے پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال سے آنے والی مسافر پروازوں پر بھی عائد کی گئی ہے۔فی الحال اس پابندی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اماراتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی یو اے ای آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ پابندی پاکستان سے آنے والی مقامی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہو گی۔ البتہ دیگر ممالک سے پاکستان جانے والے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر امارات رُکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہ پابندی پاکستان سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.