لندن پہنچانے کا کنٹریکٹ ہوچکا

رمضان کے بعد بیٹی کو بھی باپ کے پاس لندن پہنچانے کا کنٹریکٹ ہوچکا
جمیعت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا مریم نواز سے متعلق بیان

اسلام آباد (یکم مئی 2021ء) : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ ن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ کے ذریعہ بیماری کا ڈرامہ رچا کر ایک باپ کولندن پہنچا دیا گیا جبکہ رمضان المبارک کے بعد اسی طریقہ واردات کے انداز میں بیٹی کو بھی باپ کے پاس پہنچانے کے کنٹریکٹ طے ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنٹریکٹ طے ہو چکا ہے اسی لیے دوسرے باپ سے جان چھڑوانے کے لیے ہی شوکاز کا سہارا لیا گیا۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پالیسی سے انحراف کرنے والے چار اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔ مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اورمولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی۔ذرائع کے مطابق چاروں رہنماؤں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکالا گیا۔اطلاعات تھیں کہ یہ فیصلہ آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسیع اور مولانا عبدالحکیم اکبری سمیت دیگر نے کیا۔ جس کے بعد حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق کئی بیانات دئے۔ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بھی انہوں نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نوازشریف سے فوائد حاصل کرنے کے لیے جے یوآئی (ف) کو جے یو آئی (فوائد) میں بدلا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *