سیاستدانوں کو پی ٹی آئی کا کھلاڑی بنا دیا

آزادکشمیرالیکشن:عمران خان نےلیگی وزیرحکومت سمیت متعدد اراکین اسمبلی و سینئر سیاستدانوں کو پی ٹی آئی کا کھلاڑی بنا دیا

اسلام آباد: آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کےمتعدد ممبران اسمبلی و کشمیر کونسل، حکمران جماعت کے وزیر، سابق سپیکر اسمبلی سمیت مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گئے.بنی گالہ میں تقریب کا اہتمام ہواجس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تھے.چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی، وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و پی ٹی آئی کےسینئر رہنماء سردار تنویر الیاس کی کاوشوں سے یہ قد آور سیاسی رہنماء و ممبران اسمبلی و کونسل پی ٹی آئی کا حصہ بنے ہیں. اس موقع پر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی موجود تھے. وزیر اعظم عمران خان نے مختلف جماعتیں چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پی ٹی آئی کی پٹی گلے میں ڈال کر پارٹی میں شامل کیا. پی ٹی آئی میں شامل ہونےوالوں میں بھمبرسےتعلق رکھنے والے سابق سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سینئر سیاستدان چوہدری انوار الحق ، حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی وزارت سے مستعفی ہونے والے مظفرآباد لچھراٹ سے چوہدری شہزاد، مسلم کانفرنس کے رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی، سابق صدر علی ذولقرنین کے فرزند علی ذولقرنین سمیت دیگر رہنماء پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں.

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *