ماسک نہ پہننے والے اب نہیں بچ پائیں گے

اماراتی ریاست میں ماسک نہ پہننے والے اب نہیں بچ پائیں گے
دُبئی پولیس نے بازاروں اور گلیوں میں جدید ترین ڈرونز سے نگرانی شروع کر دی، 518 افراد ماسک نہ پہننے پر پکڑ ے گئے

دُبئی(29مئی2021ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا نے ڈیڑھ سال سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ حکام کی جانب اس موذی وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم چند ہزار لوگوں کی غفلت کی وجہ سے اس وبا کے امارات سے رخصت ہونے میں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی ہے۔ ان لوگوں کی جانب سے ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے امارات میں دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔غیر ذمہ دار افراد کو سبق سکھانے اور ان کی نشاندہی کے لیے دُبئی پولیس نے جدید ترین ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ یہ ڈرونز ماسک نہ پہننے والوں کی نشاندہی کرتے ہیں ، جس کے بعد قریبی گلیوں میں موجود پولیس فوری طور پر ان افراد کے پاس پہنچ کر ان پر بھاری جرمانے عائد کر رہی ہے۔اس ٹیکنالوجی کا خاص طور پر استعمال دُبئی کے گنجان ترین کاروباری علاقے نائف میں کیا جا رہا ہے۔خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے نائف پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طارق تہلک نے بتایا کہ نائف کے بازاروں اور تنگ گلیوں میں ماسک نہ پہننے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرونز کا کامیابی سے استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں 518 افراد کا پتا چلا کر ان پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ان ڈرونز میں چہروں کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔دُبئی خلیجی ممالک میں وہ سب سے پہلا علاقہ ہے جہاں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان ڈرونز کی مدد سے دیگر جرائم اور خلاف ورزیوں میں ملوث 44 سو افراد بھی پکڑ ے گئے ہیں جن میں ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے 2,933 افراد، 128 سائیکل سوار، 159 گاڑی سوار اور 706 ای سکوٹرز چلانے والے شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *