ملازمت ختم ہوسکتی ہے

”اگر امارات نے سفری پابندیاں نہ ہٹائیں تو میرے خاوند کی ملازمت ختم ہوسکتی ہے“
امارات کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کی وجہ سے ہزاروں پاکستانیوں کی ملازمتیں داؤ پر لگ گئی ہیں

دُبئی( مئی2021ء) متحدہ عرب امارات کی جانب سے12 مئی کی رات پاکستان سے آنے والی تمام مسافر پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی، جس کی وجہ سے عید کی تعطیلات منانے پاکستان آئے ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ان افراد میں سے بیشتر ایسے تھے جنہوں نے 20 مئی سے پہلے واپس امارات جانا تھا۔ مگر اس سفری پابندی نے ان کی واپسی مشکل بنا دی ہے۔حالیہ پابندی نے کئی افراد کی ملازمتیں خطرے میں ڈال دی ہیں کیونکہ ان کی ڈیوٹی ایسی ہے جسے آن لائن انجام نہیں دیا جا سکتا ہے۔ عید کی تعطیلات سے قبل دُبئی سے پاکستان آ کر مشکل میں گھرے ایک جوڑے نے اپنی کہانی بیان کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاتون حبہ جمال نے خلیجی اخبار دی نیشنل کو بتایا ”میں اپنے شوہر کے ساتھ پچھلے سات سال سے دُبئی میں مقیم ہوں۔ہم میاں بیوی اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ عید کی تعطیلات سے قبل پاکستان آئے تھے، مگر اب ہماری واپسی مشکل ہو گئی ہے۔ ہمیں 22 مئی سے پہلے امارات لوٹنا تھا۔ میرے خاوند کی نئی ملازمت ہے، اگر ان کی واپسی میں دیر ہوئی تو بہت زیادہ خدشہ ہے کہ انہیں اس نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ پہلے میرے خاوند کئی سال تک ایک ہی ملازمت کرتے رہے، تاہم کورونا وبا کے دوران معاشی بحران پیدا ہونے سے ان کی یہ نوکری چلی گئی تو کئی ماہ تک انہیں بے روزگار رہنا پڑا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *