اربوں روپے کے فنڈز جاری

حکومت نے طالبات کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے
محکمہ تعلیم نے بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے، ذرائع

پشاور( 27 مئی 2021) بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کیلئے حکومت کا اہم قدم، طالبات کو ماہانہ وظائف کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طالبات کے لیے وظائف مقرر کردیے ہیںمحکمہ تعلیم نے بچیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے، نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں، بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی خواتین کی تعلیم سرگرمیوں میں شرکت کی شرح کافی کم ہے۔ اس حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حکومت پاکستان ملک میں لڑکیوں کے بڑے تناسب کو تعلیم دینے میں ناکام رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بہت سی لڑکیاں اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں کیونکہ ملک میںسر کاری سکولوں کی قلت ہے پاکستان میں کل آبادی 200 ملین ہے جس میں سے 5.22ملیں بچے سکول نہیں جاتے ان میں اکثریت لڑکیوں کی ہے 32 فیصد پرائمری سکول جانے والی عمرکی لڑکیاں سکول نہیں جاتی ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *