بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر بلین ٹری منصوبے کا ہدف مکمل کر لیا
آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( 27 مئی 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں پودا لگا کر بلین ٹری منصوبے (ایک ارب پودے لگانے) کا ہدف مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبرپختونخواہ سے کیا، جو آج مکمل ہوگیا، آئندہ نسلوں کے لیے بہترین پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ، درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔ لیکن پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جو عالمی موسمیاتی تغیر سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پروگرام کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف سیٹ کیا تھا ۔ یہ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے تھا۔پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اگلے سال جون تک ایک بلین درخت لگا دیے جائیں گے۔ اس ایک بلین کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دسمبر تک 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور پھر مزید 30 کروڑ درخت جون تک لگا دیے جائیں گے۔ رواں برس جنوری میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت تک پاکستان 50 کروڑ درخت لگا چکا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *