امت مسلمہ کی قیادت کریں گے

وزیراعظم عمران خان مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی قیادت کریں گے
قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی، اب وزیراعظم عمران خان اس کے امین ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد ( 18 مئی 2021) قائداعظم فلسطین بارے پالیسی کے معمار اور وزیراعظم اس کے امین ہیں،وزیراعظم عمران خان کا مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی، اب وزیراعظم عمران خان اس کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ مستقبل میں بھی امت مسلمہ کو قیادت فراہم کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کو درپیش طبی ہنگامی صورتحال کے تناظر میں فلسطین کو انسانی بنیادوں پر طبی امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔ بعد میں کابینہ کے اجلاس کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کے مسئلے پر روز اول سے امت مسلمہ کو قیادت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پالیسی کی بنیاد رکھی اور اب عمران خان اس کے امین ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے منصوبے میں تبدیلی کی گئی۔تاہم انہوں نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے یہ پتا چلا ہے کہ کوئی وزیر یا مشیر اس میں ملوث نہیں ہے۔ زلفی بخاری اعلیٰ اخلاقی بنیاد پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے، اگرچہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *