تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

پاکستان 30 مئی سے پارکس، سوئمنگ پول اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان
پارکس تفریحی مقامات 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں کھولے جاسکیں گے، سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اعلامیہ این سی اوسی

اسلام آباد (29 مئی2021ء) این سی اوسی نے 30 مئی سے پارکس اور تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ 30 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا ایس اوپیز اور ویکسی نیشن کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ این سی اوسی نے سندھ میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر انتباہ جاری کیا۔ یواے ای سے آنے والے مسافروں کے صرف مجاز لیبارٹریز سے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے۔غیرمجاز لیبارٹری کے ٹیسٹ والے مسافر کو بٹھانے پر ایئرلائن کو جرمانہ ہوگا، پاکستان پہنچنے پر مسافروں کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔ اسی طرح این سی اوسی نے اساتذہ اور عملے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے، اساتذہ اور عملے کو 10 جون تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 23 جون سے 29 جون تک لیے جائیں گے۔ تعلیمی اداروں میں کلاسز کا اجراء کورونا ایس اوپیز کے تحت متبادل دنو ں میں کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح این سی اوسی نے کہا کہ 50 سال اور30 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے ہوٹل میں قیام کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *