سب انسپکٹر کو کیش پرائز سے نواز دیا گیا

شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر کو کیش پرائز سے نواز دیا گیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی مل گیا

لاہور ( 25 مئی 2021ء) : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روکنے والے سب انسپکٹر کو انعام سے نواز دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورائیرپورٹ پر شہبازشریف کو روکنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر رانا اعجاز کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ ڈائریکٹر زون ون ڈاکٹر رضوان نے جا ری کیا۔سرٹیفکیٹ کے مطابق انسپکٹر رانا اعجاز نے پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز احمد نے بغیر کسی دباؤ کے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روکا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے لسٹ میں نام ہونے کے باعث شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا جو قابل تحسین ہے۔ایف آئی اے امیگریشن کے سب انسپکٹررانا اعجاز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔یاد رہے کہ 7 مئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے علاج معالجے کے لیے عدالت سے اجازت لینے کے بعد لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچےلیکن قانونی پیچیدگیوں کو دور نہ کیا اور اپنا نام بلیک لسٹ کیٹگری میں سے نکلوانے کے لئے اقدامات نہیں کئے تھے۔ شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *