مئی سے اہم شرط عائد کر دی گئی

امارات سے پاکستان آنے والوں پر 29 مئی سے اہم شرط عائد کر دی گئی
امارات میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے اُن ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے، جن کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ سے ہی پاکستان واپسی ہو سکے گی

دُبئی( مئی2021ء) پاکستانی حکومت نے امارات سے پاکستان کا سفر کرنے والوں پر ایک بڑی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت پاکستانیوں کو مخصوص ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ہی پی سی آر ٹیسٹ کروا کر اس کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہو گی۔ ان منظور شدہ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے علاوہ کسی اور طبی ادارے کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہو گی ۔ ابوظبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے ”متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 مئی 2021ء سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے پاس امارات کی مندرجہ ذیل مستند لیبارٹریوں (فہرست منسلک ہے) میں سے کسی ایک کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *