روزہ داروں کے لیے خوشیوں بھری خبر آ گئی

شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات کی بالآخر اگلے تینوں روز بارش کی پیش گوئی ، روزہ داروں کے لیے خوشیوں بھری خبر آ گئی

دُبئی(ویب ڈیسک) سعودی عرب پر اس بار رب کی خاص مہربانی ہوئی ہے۔ رمضان کے پہلے دونوں ہفتوں میں بارش خوب ہوئی ہے، بلکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری اور برف باری بھی ہورہی ہے۔ دوسری جانب رمضان کے آغاز سے لے کر اب تک امارات میں انتہائی گرم موسم رہا ہے۔ اوپر سے جھلسا دینے والی گرم ہوا نے بھی روزہ داروں کے صبر کا خوب امتحان لیا ہے۔خصوصاً دُبئی، شارجہ اور ابوظبی میں اتنی گرمی پڑی ہے کہ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی پار کر چکا ہے۔ امارات کے روزہ دار کئی روز سے دعائیں مانگ رہے تھے۔ رب نے ان کی دُعائیں سُن لی ہیں۔ گزشتہ روز فجیرہ میں خوب بارش ہوئی ہے۔ تاہم اب شارجہ، دُبئی اور ابوظبی والوں کے لیے بھی محکمہ موسمیات نے خوش خبری دی ہے کہ اگلے تین روز امارات کے مختلف علاقوں میں اچھی خاصی بارشیں ہوں گی جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بُدھ، جمعرات اور جمعہ کے دوران آسمان پر گھنے بادل چھائے رہیں گے جو وقفے وقفے سے بارش برسانے کا سبب بنیں گے۔خاص طور پر جمعرات اور جمعہ کو زیادہ بارش کا امکان ہے۔ تاہم آج کے روز لوگوں کو ایک بار پھر گرمی کا جھٹکا سہنا ہوگا۔ آج بھی کچھ علاقوں میں 42 ڈگری سے 44ڈگری سینٹی گریڈ تک کی گرمی پڑے گی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.