امریکی کرنسی کی قدر 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی قیمت پھر سے بے قابو، امریکی کرنسی کی قدر 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی
انٹربینک اور اوپن کرنسی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 155 روپے سے تجاوز کر گئی، چند دنوں کے دوران قیمت میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا

کراچی ( 18 مئی2021ء) ڈالر کی قیمت پھر سے بے قابو، امریکی کرنسی کی قدر 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔ عید تعطیلات سے قبل ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے سے اب تک ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جس باعث امریکی کرنسی کی قیمت میں چند روز کے دوران 2 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز انٹربینک اور اوپن کرنسی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 155 روپے سے تجاوز کر گئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔یوں پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ تاہم دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 8.8 کروڑڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 86 کروڑ ڈالر سے اضافہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر7 ارب 15 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز جمعرات کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں کسی ایک دن میں کاروبار کا یہ سب سے بڑا حجم ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کی گئی۔ واضح رہے گزشتہ روز26 مئی2021ء کو بھی بتایا گیا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید511.65 پوائنٹس کے اضافے سے 46812.31 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور 67.13 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت85 ارب 36 کروڑ19 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 56 کروڑ 33 لاکھ 60 ہزار شیئرز رہا جو منگل کی نسبت 130فیصد زائد ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *