کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے، میں ہلکی سی علامات محسوس کررہا ہوں اور انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائوں گا۔ وفاقی وزیرتعلیم کا ٹویٹ

اسلام آباد (25 مئی 2021ء ) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیتر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میں نے عالمی وباء کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کا مثبت نتیجہ آیا ہے تاہم میں ہلکی علامات محسوس کررہا ہوں، اور انشاء اللہ جلد صحت یاب ہوجائوں گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *