اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر

این آر او کیلئے یواے ای میں اہم بیٹھک! نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او کے لیے متحدہ عرب امارات میں اہم بیٹھ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین قریبی ساتھیوں کی لندن سے متحدہ عرب امارات آمد ہوئی ہے اور اہم شخصیات سے ملاقات کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کے لیے ریلیف پر بات ہوئی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔عید کے بعد میں ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے قریبی افراد ریلیف کے لئے سر گرم ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔یہاں پر یہ بھی واضح رہے کہ مریم نواز نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ عمران خان کو حکومتی مدت پوری کرنے دیں گی اور ان کی ناکامیوں کا بوجھ نہیں اٹھائیں گی۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کچھ دن قبل راولپنڈی گئی تھیں اور وہاں کے میس میں انہوں نے چائے پی تھی جہاں ان کی کچھ لوگوں کے ساتھ بہترین گپ شپ رہی یہی وجہ ہے کہ راولپنڈی سے واپس آنے کے بعد وہ بیماری کا بہانہ بنا کر خاموش ہیں اور کسی بھی قسم کا ٹویٹ نہیں کر رہیں۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *