کیا جنت مرزا کی بھی بات پکی ہوگئی؟

فیصل آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا بھی رواں ماہ بات پکی ہونے والی تیسری ادکارہ بن گئیں۔ جنت مرزا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مداح

کو مختصر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی ٹک ٹاکر عمر بٹ سے بات پکی ہوگئی ہے۔ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بات پکی ہوگئی ہے یا آپ نے منگنی کرلی ہے۔صارف کے جواب میں ٹک ٹاک اسٹار نے انتہائی مختصر جواب دیتے ہوئے ’بی پی‘ لکھا جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ ان کی اور عمر بٹ کی بات پکی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹار ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں۔خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔دوسری جانب حال ہی میں جنت مرزا کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا۔پوسٹر کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا، فلم میں جنت مرزا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *