پاکستان میں تیار بھی ہوں گی

بجلی سے چلنے والی گاڑیاں پاکستان میں تیار بھی ہوں گی

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم جی کمپنی کے شئیر ہولڈر جاوید آفریدی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں بہت جلدالیٹرک گاڑیاں اسمبل کردی جائیں گی۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدآفریدی نے بتایا کستان میں اسمبل ہونے والی پہلی الیکٹرک گاڑی ’ایم جی زیڈ ایس ای وی‘ ہو گی، جس کا پٹرول ورژن پہلے ہی پاکستان میں موجود ہے جو لاہور کے قریب کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ میں اسمبل کی جا رہی ہے۔ اس کا الیکٹرک ورژن بھی وہیں اسمبل کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ گاڑی بھی متعارف کرائی جائے گی اور یہ دونوں گاڑیاں پاکستانی مارکیٹ کو نئی جہت سے روشناس کرائیں گی

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *