پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا

امارات کی جانب سے فضائی سفر پر پابندی نے پاکستانیوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا
پاکستان میں پھنسے ہزاروں ویزہ ہولڈرز کے ویزے عنقریب ایکسپائر ہونے والے ہے، ان کی واپسی مشکل ہو جائے گی

دُبئی 28مئی2021ء) یو اے ای نے گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک سے آنے والی مسافر پروازوں پر پابندی عائد کی تھی ، جس کی وجہ سے لاکھوں تارکین اپنے وطن میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں۔بہت سے پاکستانی ایسے ہیں جن کے ویزے ایکسپائر ہو گئے ہیں یااگلے چند روز میں ہو جائیں گے۔ ان پاکستانی ویزہ ہولڈر ز کی جانب سے اماراتی امیگریشن اتھارٹیز کو روزانہ سینکڑوں فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔امیر کانٹریکٹ سنٹر کے ایک کسٹمر ہیپی نس ایگزیکٹو نے بتایا کہ اس وقت یو اے ای سے باہر پھنسے لوگوں کی بڑی گنتی میں کالز موصول ہو رہی ہیں جو بتا رہے ہیں کہ ان کے ویزے ایکسپائر ہو گئے ہیں یا ہونے والے ہیں۔ یہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ فضائی سفر پر پابندی کے دوران کیا ایکسپائرڈ ویزوں کے حوالے سے اماراتی حکومت نے کوئی گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔فی الحال ہمارے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں۔ حکومت نے امارات سے باہر پھنسے لوگوں کے ویزوں کی خود کار تجدید کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ ہم ان ویزہ ہولڈرز سے کہیں گے کہ وہ فی الحال انتظار کریں ، پریشانی کے عالم میں اپنے ویزے منسوخ کروانے یا نئے انٹری پرمٹس کے حصول کے لیے فوری طور پر اپلائی نہ کریں۔“ڈیلی گلف اُردو کے مطابق پاکستانی شہری ناصر علی بھی تعطیلات پر پاکستان آیا اور اب یہیں پھنس کر رہ گیا ہے۔ناصر نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے طبیعت خراب ہونے پر پاکستان آیا تھا۔اس کے علاوہ عید بھی اپنے پیاروں کے ساتھ منانا چاہتا تھا۔ مگر فلائٹس بند ہونے کی وجہ سے اب وہ یہیں پھنس کر رہ گیا ہے۔ اس کا ویزہ 10 جون کو ایکسپائر ہو جائے گا۔ وہ اس ساری صورت حال پر بہت پریشان ہے۔ کیونکہ ابھی فلائٹ آپریشنز پر سے پابندی ہٹنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔اگر جون کے پہلے ہفتے میں فلائٹ آپریشن بحال ہو بھی گیا تو پاکستان سے جانے والوں کا اتنا رش ہو گا کہ شاید اس کی 10 جون تک واپسی ممکن نہ ہو سکے۔ اگر اماراتی حکام اپنے وطن میں پھنسے ان ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں رعایتی اسکیم کے تحت تجدید دیتی ہے تو اس سے ہزاروں افراد کا بھلا ہو جائے گا۔ اس وقت بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک اور پاکستانی محمد زبیر نے بتایا کہ وہ بھی وطن میں پھنس کر رہے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *