پابندیاں ہٹانے کی خوش خبری سُنا دی

دُبئی حکومت نے کئی پابندیاں ہٹانے کی خوش خبری سُنا دی
حکومت نے ہوٹلز کھولنے کا اعلان کر دیا، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر سے بھی پابندی ختم ہو گئی

دُبئی( 18مئی2021ء) دُبئی کی حکومت نے کئی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔جس سے یہاں پر مقیم افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی سپریم کمیٹی آف کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سوموار کے روز تقریبات اور دوسری سرگرمیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر میں تبدیلی کی ہے۔ نئے پروٹوکول کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے اور ایسے مقامات کے لیے 70 فیصد کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ ہوٹلز مکمل گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق دبئی ریستوران، کیفے اور شاپنگ مالز میں ایک ماہ کے لیے آزمائشی بنیادوں پر براہ راست تفریحی سرگرمیوں کی اجازت بھی دے گا۔کمیٹی نے کہا ہے کہ نئے احتیاطی اقدامات کی پابندی کی جائے گی اور تفریحی سرگرمیاں دکھانے والے افراد کی کورونا کے خلاف ویکسینشن ضروری ہو گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *